لاہور(قاضی ندیم اقبال) کوویڈ 19 کے خدشات اور چیلنجز کے تناظر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔قومی سطح پر پروگرامز کو فائنل کرنے سے قبل وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں جن کی روشنی میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 34یوم بعد آئندہ ماہ 14 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی 73واں جشن یوم آزادی منائیں گے ، مملکت خداداد پاکستان میں ملک و قوم کو درپیش کوروبا وبا کے تناظر میں جشن آزادی کی تیاریاں شایان شان انداز میں منانے کی غرض سے وفاقی حکومت نے کام کی ابتدا کر دی ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان، ریاست آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے کر کے ان سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے طور پر صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے معاملات کو فوکس کریں اور پروگراموں کو حتمی شکل دیں، ان پروگرامز کے انعقاد میں کوویڈ19 خدشات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دی جائیں اور باضابطہ طور پر وفاق کو بھی اعتماد میں لیا جائے ، ذرائع نے بتایا وفاقی حکومت صوبوں کی مشاورت کے بعد قومی سطح پر جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک جامع پالیسی وضع کرنا چاہتی ہے تاکہ جشن آزادی سرکاری سطح پر شایان شان انداز میں منایا جا سکے ۔
کورونا خدشات میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع
جمعه 10 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 10 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں