واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بینک سے آئے نئے نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلادیا۔شہری کو یہ شبہ ہوا کہ اس کے نوٹوں میں نیا اور مہلک ترین کورونا وائرس داخل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کیلئے اس نے نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلا دیا۔اس دلچسپ واقعے کی اطلاع ایک بینک افسر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی، بینک افسر نے بتایا کہ اس کے پاس ایک شخص آیا جو بینک سے جلے ہوئے نوٹ تبدیل کرانا چاہتا تھا۔