پشاور(92نیوز) کورونا وائرس سے شہید ہونے والے 92نیوز کے سنیئر رپورٹر صحافی فخر الدین سید کی رسم قل ادا کردی گئی ،رسم قل میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن 92 نیوزاسامہ شمس نے انتظامیہ کی طرف سے شرکت کی۔فخرالدین سید کی رسم قل میں رشتہ داروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ لاہور سے 92انتظامیہ کی جانب سے اسامہ شمس نے رسم قل میں شرکت کی انہوں نے پیغام دیا کہ فخرالدین سید جو ادارے کے بانی ارکان میں سے تھے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے خاندان کو تنہاچھوڑا جائے گاادارہ ان کے خاندان کے ساتھ ہے ،رسم قل میں پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سمیت صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی، 92نیوز پشاور بیورو کی ٹیم نے بھی رسم قل میں شرکت کرکے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔