اسلام آباد، لاہور ،کوئٹہ،پشاور، واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی ،جنرل رپورٹر ،نیوز رپورٹر ، 92نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں کورونا کے مزید 15 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ617 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 89 ہزار 832جبکہ اموات 6190 ہو گئیں۔270009مریض صحتیاب ہو چکے ۔ فعال کیس 13633 رہ گئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں ،759مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 141مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سندھ126425، پنجاب95611 ، خیبرپختونخوا 35337 ، گلگت بلتستان 2538، بلوچستان 12321، اسلام آباد15401جبکہ آزاد کشمیر میں متاثرین2199 ہوگئے ۔24 گھنٹوں میں 17612 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ابتک23 لاکھ 17 ہزار 213 ٹیسٹ کیے جاچکے ۔پنجاب میں کورونا سے مزید3 اموات ہوئیں جبکہ 164نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 48،شیخو پورہ3،راولپنڈی10،جہلم 2،اٹک 3،گوجرانوالہ 18،سیالکوٹ14،گجرات3،حافظ آباد2،منڈی بہاؤالدین2،ملتان12،خانیوال 3،فیصل آباد 1، ٹوبہ4،جھنگ2، سرگودھا 4،بہاولنگر2،بہاولپور 4،لودھراں 1، ڈیرہ غازیخان16،مظفر گڑھ 3،لیہ 5،اوکاڑہ 1اور پاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہو۱۔ ابتک837937ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ صحتیاب افراد کی تعداد88861 ہو چکی ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نظر آرہا ہے ، ڈاکٹرز اور ماہرین نے بھی نئی لہرکا اندیشہ ظاہر کر دیا ہے ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 6 دنوں میں کیسز کی شرح 8 فیصدریکارڈکی گئی۔عوام سے گزارش ہے احتیاط کریں۔ کورونا کیس رپورٹ ہونے پر پشاور کے مزید 4علاقوں میں آج سے مائیکرو لاک ڈائون لگانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔ادھر دنیا بھرمیں کورونا متاثرین 2کروڑ22لاکھ کے قریب جبکہ ہلاکتیں 7لاکھ80ہزارسے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرین 56لاکھ سے بڑھ گئے ۔ بھارت میں ایک دن میں 65ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے ۔بھارت میں مریض ساڑھے 27لاکھ جبکہ اموات 53ہزارسے تجاوز کر گئیں۔روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نواک بھی کورونا کا شکارہو گئے ۔ آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے سویڈش برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کیساتھ کورونا ویکسین کے حصول کیلئے معاہدہ کیا ہے جو وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کیساتھ ملکر تیارکر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا اس ویکسین کو ملک میں تیار کرکے پوری آبادی کو مفت فراہم کی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے اس وقت کورونا زیادہ تر 20 سے 49 سال تک عمرکے انسانوں کی وجہ سے پھیل رہا ہے جو یہ نہیں جانتے کہ وہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق عہدیدار اور ماہرِ امراض ڈاکٹر سکاٹ گوٹلیب نے کہا ہے کورونا سے صحتیاب افراد یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک دوبارہ اس مرض کا شکار نہیں ہو سکتے ۔