لاہور،فیصل آباد،اسلام آبا، کراچی ،واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی سے ، اپنے رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نیوزرپورٹر، نامہ نگار،کلچرل رپورٹر،وقائع نگار،نمائندہ خصوصی، نمائندگان،92نیوز رپورٹ،نیوز ایجنسیاں )کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید84 افراد دم توڑ ہوگئے جبکہ 4723 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیس682888 جبکہ مجموعی اموات14697 ہو گئیں۔ ابتک 6 لاکھ 9691 مریض صحتیاب ہوچکے ،فعال کیس58500 ہوگئے ۔3490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50186ٹیسٹ کئے گئے ،ابتک ایک کروڑ 347730 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ۔پنجاب میں مزید38مریض جاں بحق جبکہ 2403 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 1237،راولپنڈی 280، فیصل آباد 172،ملتان 81، گوجرانوالہ 67،بہاولپور 62، ٹوبہ50، گجرات 46،سرگودھا 43، سیالکوٹ 42، میانوالی40،قصور 36، خانیوال31،شیخوپورہ 24، رحیمیار خان 22،لودھراں،چنیوٹ 20،20،جھنگ 18،ساہیوال 17،منڈی بہاؤالدین 14،اوکاڑہ 12،وہاڑی10، بہاولنگر ،ننکانہ،9،9 جہلم،نارووال 7،7،، ڈیرہ غازیخان ،خوشاب 6،6، راجن پور، اٹک ، مظفرگڑھ،پاکپتن 3،3، لیہ2،حافظ آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ابتک 3884201 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ سروسز ہسپتال کی نرسنگ انسٹرکٹر 50 سالہ صوفیہ نورین زندگی کی بازی ہار گئیں۔ رولرہیلتھ سنٹر محمد نگر کے ڈیوٹی ڈاکٹر زرغون بیگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔ وہ چیچہ وطنی کے رہائشی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاکپتن میں زیر علاج تھے ۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں اور لیگ سپنر عثمان قادر کی اہلیہ صوبیہ خان،ڈی سی او ریلوے لاہور ڈویژن شیری حنا اصغر بھی متاثر ہوگئے ۔ لاہور چڑیا گھر میں مزید ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جنھیں قرنطینہ کر دیا گیا ۔ بیمارشیرنی کاجل کے بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیاجومنفی آیا ۔حافظ آباد سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گرلز ہائی سکول گھبریکا کی دو معلمات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسکول دس روز کیلئے سیل کردیا گیا۔لاہور کے ہسپتالوں میں87 فیصد وینٹی لیٹرزجبکہ71 ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس مریضوں سے بھر گئے ۔ لاہور میں 1100 مریض زیر علاج ہیں جن میں 733کنفرم ، 367 مشتبہ ہیں ۔ کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں شہر میں فری ماسک کیمپ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔گنجان آبادیوں، لاری اڈوں میں ابتدائی طورپر کم از کم فوری 20 کیمپ قائم کیے جائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 دکانیں ،سٹور، میرج ہالز سیل، 9 مارکیٹس بندکرادی گئیں جبکہ لبرٹی میں معروف ریسٹونٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔4 روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 38676 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج اور50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 228 گاڑیاں بھی بند کیں۔فیصل آباد میں مزید 56شاپنگ مال وپلازے اور 21ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 35ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔این سی اوسی نے رمضان المبارک سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں،این سی اوسی کے مطابق زکام اور کھانسی میں مبتلا افرادمساجدکارخ نہ کریں،صف بندی کے دوران نمازیوں میں 6فٹ کافاصلہ رکھاجائے ،مساجد،امام بارگاہیں ایس اوپیز پر عملدرآمدکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں،تراویح کاانتظام مساجداورامام بارگاہوں کے احاطے میں کیاجائے ،مساجد،امام بارگاہوں میں وضوکرنے پرپابندی ہوگی،صحن والی مساجداور امام بارگاہوں میں نماز،تراویح ہال میں ادا نہیں ہوگی، قالین اوردریاں بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی،نمازفرش پراداکی جائے گی، فرش کلورین سے دھوئے جائیں،نمازی ماسک پہن کرآئیں اور جائے نماز گھرسے لے جانے کوترجیح دیں،50سال سے زائد عمر افراد اور بچوں کو مساجداورامام بارگاہوں میں نہیں آنا چاہئے ، مساجد اور امام بارگاہوں میں سحروافطار کا اہتمام نہ کیاجائے ۔سندھ میں سکولوں کی14روزکیلئے بندش سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 2دن کاروباربندکرنے کی سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ۔ برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے مزید10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔ادھردنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 28لاکھ جبکہ کیس13کروڑ9لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔ ارجنٹائن کے صدر ایلبیرٹو فرنانڈس نے کورونا میں مبتلا ہو نے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔کورونا کا شکار سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیرڈاکٹر فاروق عبداﷲ کوحالت خراب ہو نے پر سرینگر کے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ داخل کرا دیا گیا ۔بنگلہ دیش میں پیر سے ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے جو لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے وہ احتیاطی تدابیر کیساتھ سفر کر سکتے ہیں۔