لنڈی کوتل، خیبر(نمائند گان92نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے قوم یکجاہوکر کورونا وباء کو شکست دے ،عوام کی ہرممکن مددکیلئے تیارہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹرز کے دورے کے موقع پرگفتگو میں کیا۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر علاقے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے آئے ہیں اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں عوام کی ہرممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، انہوں نے قرنطینہ سنٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں قائم آئسولیشن وارڈ میں سٹاف اور مریضو ں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا وفاقی وزیرپیرنورالحق نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں، مشکل وقت ہے جلد گز ر جائے گا ،حکومت ہر سطح پر الرٹ ہے ۔