تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیل میں کورونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وبا نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی وعسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیئے گئے ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے ٹویٹ میں کہاآرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد پتہ چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدارکورونا کا شکار تھا۔ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے اور ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔