اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ ہمیں لوگوں میں پیار اور محبت کا پیغام دینا چاہیے ۔ احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے ۔