لاہور ( 92 نیوزرپورٹ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ری جنریٹو میڈیسن کے شعبے نے کورونا کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کر لی،جناح ہسپتال کے ڈاکٹرنے مریض کووینٹی لیٹرسے بچانے والی ڈیوائس تیارکرلی،پروفیسرڈاکٹراشرف ضیاکے مطابق کورونا کے مریضوں کی قوت مدافعت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے سٹیم سیلز تھراپی پر کام شروع کر دیا ہے ،ہائی فلوآکسیجن کنولا ڈیوائس کوروناکے مریضوں کوسانس کی دشواری کی شکایت پرلگادی جاتی ہے جس سے وہ وینٹی لیٹرسے بچ جاتاہے ،وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفسر جاوید اکرم کے مطابق کورونا مریضوں کی ہلاکت قوت مدافعت کی ڈس ریگولیشن سے ہوتی ہے ،پلازمہ تھراپی سے وائرس کو ختم کیا جاتا ہے مگر قوت مدافعت کی غیر معمولی صورتحال کا علاج اس سے نہیں کیا جاسکتا ۔