اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان ، سیالکوٹ ( رپورٹنگ ٹیم ، نمائندگان ، نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید30افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 29478ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.70فیصد رہی،4874نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 90797ہو گئے ،1681مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 5766 مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ابتک ملک بھر میں کوروناویکسین کی 182396048خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے میں 1734514خوراکیں لگائی گئیں۔ ابتک 84731497افراد کو مکمل ویکسین جبکہ 2758593کوبوسٹرڈوز لگائی جاچکی۔ وزارت قومی صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56051کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 1196نئے کیس سامنے آگئے اور ایکٹو کیس 17033ہو گئے جبکہ مزید12مریضوں کی جان چلی گئی، راولپنڈی سے 5، لاہور سے 4 جبکہ رحیم یار خان، ملتان اور فیصل آباد سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔صوبہ میں اموات کی کل تعداد 13242ہوگئی۔ لاہورسے کورونا کے مزید623، راولپنڈی سے 76،ملتان سے 52،بہاولپور اور رحیم یار خان سے 48 اڑتالیس ، گجرات سے 42، فیصل آباد سے 41، سیالکوٹ سے 33، اوکاڑہ سے 28، گوجرانوالہ سے 25، وہاڑی سے 18 ، منڈی بہائوالدین سے 17 ، قصور سے 16، شیخوپورہ سے 15، سرگودھا سے 13 ، بھکر، جہلم اور ساہیوال سے 11گیارہ ،پاکپتن سے 9 ، چینوٹ سے 8، ڈیرہ غازیخان سے 7 ، حافظہ آباد اور جھنگ سے 6 چھ ،بہاولنگر اور راجن پور سے 5پانچ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ سے 4چار جبکہ نارووال اور مظفرگڑھ سے 3 تین کیس رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5.6 فیصد رہی جبکہ لاہور میں 10.8 فیصد، راولپنڈی میں 5.0 فیصد، فیصل آباد میں 9.0 فیصد، ملتان میں 3.2 فیصداور گوجرانوالہ میں 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادھرنشتر ہسپتال ملتان میں مزید کوئی کورونا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں مزید3مصدقہ کورونا مریض سامنے آگئے جبکہ 21مشتبہ کورونا مریض زیرعلاج ہیں جن کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے ۔رحیم یارخان ضلع میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد716ہوگئی جو ہسپتال میں زیرعلاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ دنیا بھرمیں ہلاکتیں57لاکھ58ہزارسے زائد ہو گئیں ۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک ہفتے سے کورونا پابندیوں کیخلاف ہونیوالے احتجاج کا سلسلہ ملک کے دیگر کئی شہروں ٹورونٹو، کیوبیک سٹی ، فریڈریکٹون اور ونی پیگ وغیرہ تک پھیل گیا جبکہ ہزاروں ٹرکوں نے دارالحکومت میں تمام راستے بند کردیئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کورونا پابندیوں سے تنگ آچکے اور ایک بڑی جیل میں قیدی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم ویکسین کے نام پر زہر کواپنی رگوں میں اتارنے کے بجائے نارمل زندگی کی طرف واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔