اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،کوئٹہ،نیویارک،نئی دہلی،لندن،ماسکو (خبر نگار خصوصی،کامرس رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نمائندہ92نیوز، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)پاکستان میں مہلک وبا کورونا سے مزید7افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی کل تعداد6444ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں798نئے مریض رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی کل تعداد309015ہوگئی جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد 7831ہو گئی، 544مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور294740صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،تاہم178نئے کیس سامنے آگئے ۔ اہورمیں48،ننکانہ9،قصور2،شیخوپورہ1،راولپنڈی48،چکوال1اورگوجرانوالہ میں 18، سیالکوٹ 3، فیصل آبادمیں 7،کیس سامنے آئے ۔ادھربلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ،94نئے مریض سامنے آگئے ، صوبے کے تعلیمی اداروں میں 11روز کے دوران وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 427 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ صوبہ میں مزید 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 242 نئے کیس سامنے آگئے ۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ بھر میں 28 ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں میں 100 فیصد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائینگی۔تمام نرسری ، پری پرائمری، مڈل ،سیکنڈری سکولز، تمام کالجز اور جامعات کی کلاسز میں تدریس کا آغاز ہوجائیگا۔ دنیا بھر میں کورونا سے 990939اموات ہو گئیں،کیسزکی تعداد 32656074ہوگئی۔ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 7208180 ہو گئی،مزید389اموات کے بعد207927جان کی بازی ہار چکے ۔بھارت میں 85473 نئے کیس سامنے آئے ، مزید 1091 چل بسے ،کل 93408ہلاک ہوچکے ۔برطانیہ میں ویلز کے تمام بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کر دیاگیا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ عالمی برادری کے منظم ردعمل کے بغیرکورونا سے 20 لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ایران اور روس کورونا وائرس کی ویکسین کی مشترکہ تیاری سے متعلق مذاکرات کررہے ہیں۔