ریوڈی جنئیرو( سپورٹس ڈیسک) نیمار نے اپنے آبائی ملک برازیل میں نئے کورونا وائرس کے اثرات کیخلاف جنگ میں 1ملین ڈالر کا عطیہ دیدیا ہے ۔رپور ٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی، جو دنیا کے تیسرے مہنگے ترین فٹبالر ہیں، نے رقم کا کچھ حصہ اقوام متحدہ کے بچوں کیلئے فنڈ (یونیسف) اور باقی اپنے دوست برازیلی ٹی وی کے شروع کردہ خیراتی فنڈ کو دے دیا ہے ۔