شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شوبز سے تعلق رکھنے والی ماڈلز ، اداکاروں اور سنگرز نے عیدالاضحی کے موقع پر عالمی وباء کے باعث گھروں میں عید گزاری جہاں انہوں نے گھروں میں آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع قربانی کے گوشت اور فاسٹ فوڈ سے کی اس موقع پرماڈل واداکارہ نیناں سونیناں بٹ ، چاندنی ،سنگر مہہ نور علی انہوں نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کیلئے عید کا دن بڑی خوشی ،مسرت کا دن ہے جس سے ہمیں جذبہ ایثار ،ایک دوسرے کیساتھ خیر خواہی کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث شوبز کی رنگینیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز کے تحت شوبز کی سرگرمیاں بحال کرنے کا موقع دے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔