نیویارک( نیٹ نیوز) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کورونا وائرس کو روکنے میں کامیابی کے دورانیے کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ حالات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکیں گے جب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہیں آجاتی۔بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کو بھیانک خواب قرار دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سماجی دوری کو درست طریقے سے کیا گیا تو ہم اموات کی تعداد کو کم رکھ سکتے ہیں۔بل گیٹس کے مطابق ہم بتدریج ویکسین تیار کرلیں گے ، تیاری کے مراحل سے گزرنے والی متعدد ویکسینز میں سے 7 بہترین کا انتخاب اور ان کی تیاری کے لیے فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی۔