ہیوسٹن (ویب ڈیسک) کورونا وبا نے تمام لوگوں کی زندگی کے معمولات کو تیزی سے بدل دیا ہے اور اب امریکہ میں ایسے کئی سینما کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو عین ڈرائیو ان جیسے ہوں گے لیکن وہاں ایک خاندان کسی کار کی بجائے کشتی میں سوار ہوکر فلم سے لطف اندوز ہوسکے گا۔خبر رساں ادارے ’کلک ٹو ہیوسٹن‘ کے مطابق انہیں تیرتے یا ’فلوٹنگ سینما‘ کا نام دیا گیا ہے۔تیراک سینما میں 12 سے 24 کشتیاں ہوں گی اور ہر کشتی میں 8 افراد بیٹھ سکیں گے۔ گاہکوں کو فلم اور کشتی دونوں کا کرایہ بذریعہ ٹکٹ ادا کرنا ہوگا۔