مانچسٹر( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کو کرکٹ کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ہے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 جون کے بعد سے 702 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے اور سب کے نتیجے منفی آئے ۔ انتظامیہ کے مطابق مانچسٹر اور ساؤتھ ہمپٹن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کورونا کا کوئی خوف نہیں ہے ۔انگلش بورڈ نے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اور ساؤتھ ہمپٹن کے ایجئز بال کرکٹ گراؤنڈ میں بائیو سیکیور ماحول بنایا تاکہ کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی بائیو سیکیور ماحول میں پریکٹس کررہی ہیں۔