برسلز (ویب ڈیسک)بلجیم کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا ہے۔بلجیم کے اس ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے 'ہگ کرٹین لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس ہیں جس میں ملنے آنے والے لوگ اپنے ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور گلے ملنے کے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔