اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،کراچی،مردان، کوئٹہ،نیویارک،نئی دہلی،کویت سٹی، ابوظہبی، بیجنگ، بیروت (نامہ نگار،خبر نگار خصوصی،جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)پاکستان میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 6389ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں404نئے مریض رپورٹ ہوئے اور 551 کی حالت تشویشناک ہے ۔ مریضوں کی کل تعداد 302424ہے جبکہ 290261 صحتیاب ہو چکے ۔ایکٹو کیسز کی تعداد5774رہ گئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مزید3ہلاکتیں ہونے سے اموات کی کل تعداد2220ہوگئی، 57نئے مریض سامنے آئے اور کل تعداد97817 ہو گئی۔لاہورمیں21،گوجرانوالہ ، 8راولپنڈی6،سیالکوٹ5،ننکانہ،جہلم میں ایک ایک،ٹوبہ4،جھنگ میں2نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 4 رہ گئی ، 3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔خیبرپختونخوا میں متاثرین کی تعداد37079 ہوگئی۔مردان میں مزید 5علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔بلوچستان میں متاثرین کی تعداد13621 ہوگئی۔سندھ میں مزید 3اموات ہوئیں ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2448 ہوگئی جبکہ341 نئے کیس سامنے آئے اورمتاثرین کی کل تعداد 132250ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال درست ہوتی نظر نہیں آتی، 21 نئے کیس سامنے آگئے جبکہ وہاں ایک بڑے تعلیمی ادارے کو16 کیسز پائے جانے پر سیل کر دیا گیا ۔این سی او سی کے مطابق کورونا کاپھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ جاری رکھی جائیگی۔غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 936,396اموات ہو گئیں،کیسزکی تعداد 29,639,935 ہوگئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 7,274,134ہے جبکہ 21,429,405مریض صحت یاب ہوچکے ۔ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 6,772,343ہو گئی اورمزید795 اموات کے بعد 199,795جان کی بازی ہار چکے ۔بھارت میں 91,120نئے کیس سامنے آئے ، مزید 1280ہلاک ہوگئے ،5,018,034افراد متاثر ہیں اور کل ہلاکتیں 82,088ہو گئیں ۔روس میں 1,073,849افراد متاثر اور اموات کی تعداد 18,785ہو گئی۔کویت کی قومی اسمبلی کے پانچ ارکان وائرس کا شکار ہوگئے جس پرایوان کا اجلاس ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔متحدہ عرب امارات میں کورونا کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی۔عالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا کہ کورونا سے یورپ میں موسم خزاں کے دوران اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ کورونا کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ پر اسرائیل میں جمعہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ ہو جائیگا۔ چین کے ادارے سنٹر فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پری ونٹیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی تیار کردہ 4 ویکسینز کلینیکل ٹرئل کے آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے کم از کم ایک رواں برس نومبر میں عوام کیلئے دستیاب ہوگی۔لبنان اور قطر میں سائنسدانوں کے تحقیقاتی مقالہ کے مطابق زیادہ امکان ہے کورونا موسمی بیماری بن جائے ۔کورونا ہر سال پھیلے گا اسلئے عوام کو اس وائرس کیساتھ زندہ رہنا سیکھنا ہو گا۔