لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے عوام کوروناوبا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان میں کورونا پرقابوپانے کے حوالے سے آئندہ دوہفتے انتہائی اہم ہیں،محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزبھی کوروناکے شکارمریضوں کی خدمت کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیراعلی سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق کوروناوبا سے بے روزگارہونے والے مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حالات کے پیش نظرمعاشی سیکٹر کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑی تعدادکاصحتیاب ہو نامثبت پہلوہے ۔