نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان ان 92ممالک میں شامل ہے جو کوویڈ 19کے برطانوی وائرس سے متاثر ہیں۔، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ صحت کے رہنما اصولوں کی پابندی کریں اور کورونا کی ویکسینیشن کرائیں۔ برطانیہ میں دو ماہ قبل کورونا کی ایک نئی قسم کا انکشاف کے بعد وہاں پر عوام کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے گئے تھے اور وائرس کو پھیلے سے روکنے کے لیے غیر ملکی پروازوں پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس نئے وائرس سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے تا ہم اس کے کچھ آثار پاکستان میں بھی دیکھے گئے۔ اگرچہ کورونا کا یہ نیا برطانوی وائرس زیادہ خطرناک نہیں لیکن یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ اس کی منتقلی تیزی سے ہوتی ہے۔ لہٰذا ضروری امر یہ ہے کہ نہ صرف حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جائے۔ خصوصاً بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والوں آتے ہیں اپنی ویکسینیشن کرا نی چاہئے کیونکہ ا وہ لوگ اس وائرس سے متارثر ہو سکتے ہیں جو بیرونی ممالک سے وطن واپس آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت کے رہنما اصوبوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ماسک کا استعمال کیا جائے اور حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق ہر شہری اپنی ویکسینیشن کرائے تا کہ مریضوں کی تعداد کو مزید کم سے کم کر کے تا کہ وطن عزیز کورونا سے پاک کیا جا سکے۔