لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں کورونا سے متاثر ہ جوڑے نے قرنطینہ وارڈ میں شادی کرلی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دو محبت کرنیوالوں ایلزبتھ کیر اور سمن او بریئن کی شادی رواں سال جون میں ہونا طے تھی۔ تاہم دونوں ہی کورونا سے متاثر ہوگئے اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث ان کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شادی سے چند ماہ قبل کورونا سے ایک دوسرے کی طبیعت بگڑنے پر پریمی جوڑے نے قرنطینہ وارڈ میں ہی فوری طور پرشادی کرنیکا فیصلہ کیا جسے طبی عملے نے ممکن بنادیا۔ایمبولینس میں ہی دونوں نے سوچ لیا تھا کہ اگر وقت نے جون تک مہلت نہ دی تو وہ مرنے سے قبل ہسپتال میں ہی شادی کرلیں گے ۔