لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی ویڈیوجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہرہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کورونا وائرس سے پریشان نہ ہوں۔ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔جس میں وہ لوگوں کوکوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ گھرمیں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پرفون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبربھی بتایا۔