پیرس(این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا کیونکہ تہران خریدا گیا اسلحہ حزب اﷲ کو دے گا۔ دریں اثنا العربیہ نیوز چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ڈیوڈ کشنر نے باور کرایا کہ جب تک صدر ٹرمپ اقتدار میں ہیں ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔ صدر ٹرمپ ایران کو خطے میں مسلح گروپوں کی فنڈنگ سے روکنے پر کام کریں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہاکہ ایران پر پابندیوں میں توسیع کیلئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ انہوں نے ایران پر اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع پر امریکہ اور یورپی ممالک میں پائے جانے والے اختلافات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طریقے سے کام کریں گے ۔