لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کورونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا کردار قابلِ تعریف ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پاک فوج کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے تمام ہسپتالوں میں کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے اپنی جان اور محنت کا نذرانہ پیش کیا۔ زلزلہ، سیلاب، وبا اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں پاک فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ نظر آئی،اب بھی پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ فرنٹ فٹ پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ساری پاکستانی قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔