اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پرکورونا کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے والے نیب کے جعلی افسرملزم ارسلان کواوکاڑہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا نیب اینٹی کرپشن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے ،دو سال کے دوران نیب کا نام استعمال کرنے والے گیارہ افراد کوگرفتار کیا گیا،کوئی غیر قانونی طور پر نیب کا نام استعمال کرے تو اس کی فوراً اطلاع ترجمان کو دی۔