سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث 8 آسٹریلوی کرکٹرز کی شادیاں ملتوی ہوگئیں۔ جیکسن برڈ ، مچل سوئپسن ، اینڈریو ٹائی ، ڈی آرسی شارٹ اور السٹر میکڈرموٹ جبکہ ویمن کرکٹرز جیس جوناسن اور کیٹیلن فریٹ کی شادیاں ملتوی ہوئیں۔ آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا کی شادی کی تقریب بھی کورونا کے باعث ملتوی ہوئی۔ پیٹ کمنزنے کہاحالات معمول پر آنے کے بعد شادی کی تاریخ فائنل کرونگا، اپنے ساتھیوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں جن کی شادیاں ملتوی ہوئی ہیں۔