ماسکو(ویب ڈیسک)کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی کاوشوں کو خوب سراہا جا رہا ہے لیکن اس وبا میں ڈیلیوری کرنے والے لوگوں کی ہمت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے دوران ڈیلیوری کرنے والے مرد اور خواتین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک یادگاری مجسمہ نصب کیا گیا ہے ۔اس یادگاری مجسمے کو ایلکسی نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے جو 3 میٹر لمبا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ 'یہ مجسمہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ہمارا خیال رکھا۔ سیلف آئسولیشن میں رہنا ممکن بنایا۔