اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،سیالکوٹ،کراچی،پشاور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا کے تابڑ توڑ حملوں کینتیجہ میں پاکستان میں مزید89افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8487ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناو سے ہونیوالی اموات پانچ ماہ کے دوران ایک دن ہونیوالی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ملک میں کورونا کے 2885نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد423179ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد44218ہو گئی،2486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 370474صحتیاب ہو چکے ۔ ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کا تناسب 8.58 فیصدہوگیا ۔این سی او سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وباکی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 89 اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ عرصے میں سب سے زیادہ ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر گزشتہ لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے ،اس سے ہماری معیشت ، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہوسکتی ہے ۔ دوسری لہر نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ہماری زندگیوں کو متاثر کیا۔پہلی لہر کے دوران سائنسی انداز اور طریقوں سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی۔ این سی او سی پلیٹ فارم سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ایس او پیز پر عمل کی درخواست کرتے ہیں۔باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں ، بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں ، ہاتھ دھوئیں اور معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔ تمام محکموں سے درخواست ہے کہ اپنے عملہ اور دفاتر میں ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔اگر ہم ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو دوسری لہر کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید41مریضوں کی جان چلی گئی اور اموات کی تعداد3218ہوگئی جبکہ429نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں 149،راولپنڈی 98،ملتان 18،فیصل آباد 25، بہاولپور28،اور جھنگ میں 8کیسز رپورٹ ہوئے ۔ادھر نشتر ہسپتال ملتان کے کورونا وارڈ میں زیر علاج نشتر میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر شاہد منصور نظامی بھی دم توڑ گئے ۔سیالکوٹ کے علاقہ بھڑتھ کی رہائشی55سالہ نیلم بھی کورونا سے انتقال کر گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں صوبائی ٹاسک فورس برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اوردیگرسول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبے میں کورونا کی صورتحال اورہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شرکانے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ وزیراعلیٰ محمود خان نے انسداد کورونا کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں15لاکھ58ہزارسے زائدہوگئیں۔فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر احمد بحر کی اہلیہ الحاجہ ام اکرم بحر بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئیں جس پر پارلیمان کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ لاہور(جنرل رپورٹر)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور کے مزید55 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرداتاگنج بخش ٹاؤن میں سٹریٹ نمبر1،613شادمان کالونی،پی ڈبلیوڈی کوارٹرسٹریٹ 8محلہ انارکلی ٹاؤن،گلی بدردین چوک ٹیمپل روڈمزنگ،7اے زبیدہ پارک،مولانا مودودی سٹریٹ اچھرہ،گلی نمبر8مکان نمبر 17محمدی پارک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔شالیمار ٹاؤن میں مکان نمبر11،گلی نمبر2احاطہ ملک باسو،سلطان پورہ،مدینہ کالونی چوک،گلی این زیڈ،لطیف میرج ہال سمن آباد ٹاؤن،مین سٹریٹ،بی بلاک،بلال سٹریٹ،ای بلاک،مکان نمبر250-285جی بلاک گلشن راوی،گلی نمبر218-323مہرہ شریف بند روڈکو بند کر دیا گیا۔مین سٹریٹ بلاک33سوڈیوال کالونی ملتان روڈ،آریا نگر بہاولپور ہاؤس،34اے پونچھ ہاؤس،بہاولپور ہاؤس،بینکر سٹریٹ نیوسمن آبادگلی نمبر14مون کالونی،ندیم شہید روڈ،مکان نمبر102-274راوی بلاک،گلی نمبر1مکان نمبر245بدر بلاک،مکان نمبر91-111رچنابلاک،مکان نمبر132-224نرگس بلاک،ایف بی آر آفس نزد مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔مکان نمبر28A-34Aایل ڈی اے کالونی بسطامی روڈ،مکان نمبر587-398این بلاک سمن آباد،مکان نمبر153-453گلشن بلاک علامہ اقبال ٹاؤن،مکان نمبر21-98نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کو بھی بند کرد یا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں 167آصف بلاک،543،593رضا بلاک،48,98سکندر بلاک،847سے 859تک راوی بلاک،306سے 314تک نشتر بلاک،A64سے 75Aتک وحدت کالونی کے مکینوں پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔152B،86A,87A,266-304Aنیو مسلم ٹاؤن،AIMCہوسٹل جناح ہسپتال،ہجویری سکیم،مین بلووارڈ،گلی نمبر 10گنج بازار مغل پورہ،گلی نمبر61سے 70تک امپیریلIIبلاک،گلی نمبر 198سے 207 آرچرڈ بلاک پیراگون سٹی،گلی نمبر45G جوہر ٹاؤن کو بند کر دیا گیاسٹریٹ ریونیو سوسائٹی مکان نمبر55،617بلاک ڈی جوہر ٹاؤن،مکان نمبر29این ایف سی سوسائٹی،سٹریٹ ایچ3،مکان نمبر117واپڈا ٹاؤن،مکان نمبر580ایچ سبزہ زار ٹاؤن،سٹریٹ 0مکان نمبر 313واپڈا ٹاؤن،مکان نمبر163ایف پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی بند کر دیا گیا۔مکان نمبر702،بلاک جے 2جوہر ٹاؤن،مین سٹریٹ مکان نمبر5بلاک6سی وفاقی کالونی،گلی نمبر181آبپارہ سوسائٹی،گلی نمبر454جی ون جوہر ٹاؤن،مین سٹریٹ ڈی3بلاک،مکان نمبر215واپڈا ٹاؤن،مین سٹریٹ مکان نمبر787محلہ نشیمن اقبال ہاؤسنگ سکیم 45جے ڈی ایچ اے ،ای ایم ای میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،دفاتربند رہیں گے ۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔دودھ،چکن ،گوشت،مچھلی کی دکانیں اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس 9بجے سے شام 7بجے تک کھل سکیں گے ۔