لاہور ،اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ ، کراچی،واشنگٹن (جنرل رپورٹر، کر ائم ر پو رٹر، خبر نگار خصوصی، وقائع نگار،نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) ملک میں کوروناکے مزید 67 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 2482 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 4.80 فیصد ہو گئی،مصدقہ متاثرین 913784، مجموعی اموات 20607،فعال کیس 58611 ہیں، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں702نئے کیس، مزید26 اموات ہوئیں۔ لاہور 196، ننکانہ 8، قصور 7، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 46، جہلم 7، اٹک 9، چکوال 5، مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 9 ، گوجرانوالہ 21 ،سیالکوٹ 19، نارووال 7، گجرات 16، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 76، خانیوال 16، راجن پور 9، لیہ 6، ڈیرہ غازیخان 19 ،وہاڑی 18،فیصل آباد 38، چنیوٹ 10، ٹوبہ10، جھنگ 2، رحیمیار خان 32 ، سرگودھا 12، میانوالی 8، خوشاب 9، بہاولنگر 8، بہاولپور 12، لودھراں 9، بھکر 6، ساہیوال 12، پاکپتن 5 اور اوکاڑہ میں 5 کیس سامنے آیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 664 مریض صحتیاب ہو گئے ۔ لاہور میں مزید6 مریض جاں بحق ہو گئے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 5592 بیڈ اور 476 وینٹی لیٹر جبکہ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 1216 بیڈاور155 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔سندھ میں 15 مریض انتقال کرگئے ، 1252 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 572 افراد صحتیاب ہوئے ۔خیبر پختونخوا میں 18 مریض جاں بحق جبکہ 364افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔بلوچستان میں 93کیس رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ مئی کے پہلے تین ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی ۔وزارت صحت کے مطابق جنوبی افریقی ویرینٹ کے 7 اور بھارتی ویرینٹ کا ایک کیس پایا گیا ہے ۔کیسز کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ۔سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں۔لاہور میں42افراد کو حراست میں لیکر 21مقدمات درج کئے گئے ۔ماسک استعمال نہ کرنے پر4جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر17مقدمات درج کئے گئے ۔ادھر دنیا بھر میں متاثرین 16.99کروڑ جبکہ ہلاکتیں35.31لاکھ سے متجاوز ہو گئیں۔بھارت میں3543 ہلاکتیں جبکہ170815 مزید متاثر ہوگئے ۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے تقریباً 75 فیصد نئے کیس بھارتی قسم کے ہیں۔فرانس نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں لاک ڈائون کے پہلے روز مقامی منتقلی کے 4 کیس رپورٹ ہوئے ۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود تائیوان نے چین کی مدد لینے سے انکارکر دیا ہے ۔سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والوں کیلئے تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیدی۔میکسیکو نے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ۔جرمن طبی ماہرین نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے خبردار کیا ہے ۔ ڈاکٹروں کی تنظیم کے صدر کلاس رائنہارڈٹ نے کہا بچوں اور نوعمر افراد کو ویکسین لگانے کے فوائد اور نقصانات سے متعلق فی الحال اعداد وشمار ناکافی ہیں، اسلئے ویکسین لگانے کی ہدایت جاری نہیں کی جاسکتی۔