واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی پاپ سٹار بیونسے نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں امدادی کاموں کیلئے 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔گلوکارہ کی تنظیم بے گڈ نے بتایا کہ یہ امدادی رقم چھوٹی کمیونٹی تنظیموں کیساتھ ساتھ دماغی صحت کی خدمات کیلئے فراہم کی جائیگی۔گلوکارہ نے سیاہ فام امریکیوں پر کورونا کے غیرمتناسب اثرات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افریقی نژاد امریکی کمیونٹی بحران سے شدید متاثر ہوئی ہے ، وائرس سے سیاہ فام لوگ خطرناک حد تک ہلاک ہو رہے ہیں، براہ کرم اپنی حفاظت کریں، ہم ایک فیملی ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے ۔