لاہور ، ملتان ، اسلام آباد، کراچی ،کوئٹہ ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر، کرائم رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ،لیڈی رپورٹر ،نمائندگان، 92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 59افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2775 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید59 مریض جاں بحق ہوئے ،اموات کی مجموعی تعداد3962ہوگئی جبکہ 2775 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، متاثرین کی تعداد195745ہو گئی ۔ 84168مریض صحتیاب ہوچکے ۔سندھ میں سب سے زیادہ 75168 ،پنجاب 71987،خیبرپختونخوا 24303 ،بلوچستان9946، اسلام آباد 11981 ،گلگت بلتستان1397 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 962 ہوگئی۔ پنجاب1629 ، سندھ 1178 ، خیبر پختونخوا 879 ، بلوچستان108 اسلام آباد119 ،گلگت بلتستان23 اور آزاد کشمیر میں 25 اموات ہو چکیں ۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21041 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک میں ابتک 1193017 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ ملک بھر میں کورونا کے 491 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پنجاب میں مزید 27افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 796 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہور 392،ننکانہ3،قصور5،شیخوپورہ3،راولپنڈی 8،اٹک4،گوجرانوالہ 27،سیالکوٹ5،گجرات42،نارووال 20،منڈی بہاؤالدین 3، ملتان32،مظفر گڑھ15، وہاڑی24، فیصل آباد57،چنیوٹ8،ٹوبہ18 ، رحیمیار خان 28،خوشاب3،بہاولنگر8،بہاولپور 9، لودھراں 1، لیہ 4،اوکاڑہ 5،خانیوال 7،بھکر 36،ساہیوال12،پاکپتن 4اورراجن پور میں13 کیس سامنے آئے ۔پنجاب میں ابتک 461154ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 21009 ہو چکی ۔ نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کا مریض 41 سالہ نجم الحسن دم توڑ گیا۔آئی سو لیشن وارڈز میں 54مریض زیر علاج ہیں ،19 کی حالت تشویشناک ہے ، 9مریض پر وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں189 اضافی آکسیجن کی سہولت والے بستروں کا اضافہ کر دیا گیا ۔ سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی منور عباسی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔ راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج تحصیل پنڈدادنخان کا رہائشی صوبیدار(ر) اشرف کرڑ کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے کورونا کوشکست دیدی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر مٹھا خان کاکڑ ، (ن) لیگ شیخوپورہ کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں کورونا کے کیس سامنے آنے پر چار عدالتوں کو سیل کر دیا گیا۔پنجاب میں 10جون سے 30جون تک کورونا سے متاثرہ پولیس ملازمین کی لیب رپورٹس طلب کرلی گئیں تاکہ متاثرہ ملازمین کو بروقت ویلفیئرفنڈ سے امدادی چیک جاری کیے جا سکیں۔ابتک 790کے قریب ملازمین کوایک کروڑ 85لاکھ سے زائد کے چیک جاری کیے جاچکے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں ایس او پیز کی 8860 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ 849 سے زائد مارکیٹس، دکانیں، 5 صنعتی یونٹ سیل کردیئے گئے اور 1732 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ، سیل کیا گیا۔ اسلام آباد میں26 خلاف ورزیاں، 22 مارکیٹس، شاپس بند اور سیل کی گئیں اور 4 گاڑیاں بند کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں 634 خلاف ورزیاں، 63 مارکیٹس ،شاپس سیل 270، ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ بلوچستان میں 867 خلاف ورزیاں اور 97 مارکیٹس، شاپس سیل اور 318 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ گلگت بلتستان میں193 خلاف ورزیاں،60 مارکیٹس،شاپس سیل اور 32 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں 4130خلاف ورزیاں ، 203 مارکیٹس، شاپس سیل کی گئیں،102 ٹرانسپورٹ بند کی گئیں۔ پنجاب میں 2368خلاف ورزیاں،363 مارکیٹس، شاپس، ایک صنعت،973گاڑیاں،سندھ میں 642 خلاف ورزیاں،41 مارکیٹس، شاپس،4 صنعتیں اور 33 ٹرانسپورٹ بند، سیل کی گئیں اور جرمانے کیے گئے ۔لاہور میں300 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں اور18 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور2000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ10 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 98لاکھ جبکہ اموات 4لاکھ 94ہزار سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرین 25 لاکھ جبکہ بھارت میں 5لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔پاکستان متاثرین کے لحاظ سے 12ہویں نمبر پر آگیا۔ امریکہ میں گزشتہ روز کورونا کے ریکارڈ40 ہزار،بھارت میں 18 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔امریکی باسکٹ بال ٹیم کے 16کھلاڑی بھی متاثر ہوگئے ۔ٹیکساس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گورنر گریگ ایبٹ نے تمام بارز کو بند کرنے کا حکم دیدیا۔ بیجنگ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے بعد حکام نے دو ہفتے بعد لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کردی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے تحت بین الاقوامی طبی امداد نے کہاہے کورونا کیخلاف میڈیکل ٹیسٹوں، مریضوں کے علاج اور ویکسینز کیلئے آئندہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 31.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی جن میں سے 13.7ارب ڈالر فوری درکار ہیں جبکہ ابتک صرف 3.4ارب ڈالر ہی جمع ہوئے ہیں۔