اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے جو موقف نوازشریف کیلئے اپنایا وہی اپنی پارٹی کے اپناناچاہتے ہیں، جو نااہل ہو گیا اسے خود ہی خیال کرنا چاہئے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں حامد خان نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین ا ورشاہ محمود قریشی میں کوئی تنازعہ ہے ۔ تحریک انصاف وہی ہے اور اپنے نظریے پر قائم ہے دوسری پارٹیوں سے آنے والے وقتی لوگ ہیں جو کبھی کسی پارٹی میں تھے اورکبھی دوسری پارٹی میں چلے جاتے ہیں۔ ان کا پارٹی میں کوئی خاص رول نہیں ہوگا۔ جہانگیر ترین عمران خان کی آنکھوں کا تارا نہیں ہیں۔