سیول(شوبز ڈیسک)جنوبی کوریا کے دو نامور موسیقاروں 'جنگ جون ینگ' اور 'چوئے جونگ ہون' پر متعدد خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام تھا جس کے بعد اب جنوبی کوریا کی عدالت نے ان دونوں سٹارز کو 6 اور 5 سال قید کی سزا سنا دی۔سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ دونوں نے ان خواتین کا ریپ کیا جو نشے کی حالت میں تھیں، سیکس کے دوران ویڈیو بنائی گئیں اور گروپ چیٹ میں ان ویڈیوز کو تقسیم کیا گیا۔