لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کوریو گرافر سید توفیق شاہ بنکاک تھائی لینڈ میں پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سید توفیق شاہ چارماہ قبل اپنے کاروباری سلسلے میں بنکاک تھائی لینڈ گئے تھے جہاں پر وہ کرونا وائرس کی وجہ سے وہ دیگر پاکستانیوں کے ساتھ پھنس گئے اور ان کی واپسی نہ ہو سکی۔ انہوں نے یہاں خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے ۔