پشاور(رحم یوسفزئی)ضلع کوہستان میں 23سالہ نوجوان جمیل کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا تھا، ملزم عزیرنے الزام لگایا کہ جمیل نے ا سکی اہلیہ سے ناجائز تعلقات استوار کئے تھے جس پر اسکو قتل کیا اور اب وہ اپنی بیوی کو بھی قتل کرنا چاہتا ہے ۔ ملزم اب سسرال والوں پر دبائو ڈال ر ہا ہے کہ ا سکی اہلیہ کو اسکے حوالے کیا جائے تاکہ اسے قتل کیا جاسکے اور سسرالیوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے ۔علا قہ عمائدین نے بھی لڑکی کو شوہر کے ہوتے ہوئے دوسرے شخص سے تعلقات رکھنے پر قتل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ، 18سالہ لڑکی اس وقت والدین کے گھر میں مقیم ہے ۔والدین کے مطابق ان پر بہت زیادہ دبائو ڈالا جارہا ہے کہ لڑکی کو شوہر کے خاندان کے حوالے کیا جائے ۔ والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم کو درند ہ صفت انسان سے لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔