لاہور(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ گزشتہ سوا سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ تواتر سے سامنے آرہاہے ،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکینڈل میں گرفتار ہونے والے افراد سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف زبردستی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم نے پیسے لے کر ٹھیکے دیئے اور یہ رقم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دی گئی ،احتساب عدالت کے جج کے سامنے وسیم اجمل نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ،اگر شنوائی نہ ہوئی تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے ۔ ان خیالات کااظہارملک محمد احمد خان اور عطاء اﷲ تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وسیم اجمل نے زبردستی بیان والی بات معزز جج کے سامنے کی ہے ،احد چیمہ اورفواد حسن فواد سے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا گیا،نیب آڈیٹر جنرل کا کردار ادا کرنے لگی ہے ،ہم نیب کے زبردستی اقبالی بیان لینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔