لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فیروزہ علی کی ڈرامہ ’’ میرے پاس محبت ہے ‘‘میں شاندار پرفارمس نے حاضرین کے دل جیت لیے ۔ فیروزہ علی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ڈرامہ میں دو پنجابی گیتوں پر پرفارم کر رہی ہیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں کی پسند کے مطابق کام کروں۔ میرا نیاڈرامہ بزنس کے لحاظ سے بھی بہت بہتر جائے گا۔ فیروزہ علی نے کہاہے کہ رقص سے فحاشی کا کوئی تعلق نہیں یہ ایک آرٹ ہے جسے لوگ پسند کرتے ہیں اور ہزاروں روپیہ خرچ کر کے اسے دیکھنے آتے ہیں۔سٹیج انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سٹیج کے پر کوئی بحران نہیں آج بھی تھیٹر میں ہائوس فل ہوتا ہے کچھ خرابی ہوئی ہے اگر سکرپٹ کے مطابق ڈرامہ ہو تو اس میں بہت بہتری آئے گی۔ اب الزامات کا وقت نہیں بلکہ اس کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔کچھ لڑکیوں نے پیسوں کی لالچ میں سٹیج کو استعمال کیا ہے مگر وہ زیادہ دیر تک اس میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں ۔