لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں چین سے آئے ڈاکٹرزکے 8رکنی وفدسے ملاقات کی ۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) عثمان یونس، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، انچارج کوروناایکسپرٹس ایڈوائزی گروپ ڈاکٹرز محمودشوکت اورچیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے چین سے آئے ڈاکٹرزکے وفدکااستقبال کیا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس نے اس موقع پرپاکستان میں کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال، اعدادوشمار، تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ چینی ڈاکٹرزنے کورونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات اورحکمت عملی کوسراہا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان درینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں۔ چین کوکوروناوائرس پراتنی جلدی قابوپانے پرمبارکباددیتے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے چینی طبی ماہرین سے مددلینے کاوقت ہے ۔ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے ۔