بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا کی فوج نے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں 31 اہلکاروں کو برطرف کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2016کے بعد سے اب تک کم سن بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات کے تحت فوج 118اہلکاروں سے تحقیقات کی گئیں اور الزامات ثابت ہونے پر 31 اہلکاروں کو فوج سے نکال دیا گیا ۔