کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوہلو کی سب تحصیل گرسنی میں بارودی سرنگ دھماکہ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر کوئٹہ کے ترین روڈ پر گھر پر دستی بم سے حملہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔