ممبئی (سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی کے فلمی دنیا میں قدم رکھے جانے کے حوالے سے مداح تجسس کا شکار ہوگئے ۔ کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ 10 برس بعد ایک اور ڈیبیو، مزید انتظار نہیں کرسکتاجس پر شائقین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔پریام سنگھ دھونی نامی صارف نے سوال کیا کہ واقعی آپ ایک فلم کی تشہیر کے لئے ایشیا کپ 2018 جیسا اہم ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے ؟ کیا آپ اداکار ہیں؟۔جبرا فین نامی ایک صارف نے ویرات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہی سب کرو۔ جب ملک کے لئے کھیلنے کی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہو۔