لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی اشتراک سے کام کرنے والی کمپنی کولیبز نے 19اپریل 2019 کو اپنے طور پر پہلی دفعہ لاہور میں تجرباتی تقریب منعقد کی ۔ کولیبز نے اپنی تمام تر توجہ کے ساتھ کاروباری حضرات تنظیموں اور کمپنیوں کو ایک جدید خطوط پر آگے کی سوچ رکھتے ہوئے کام کرنے ، سیکھنے ، ترقی پانے ، باہمی تعلق رکھنے اور شراکت داری کی راہ سے روشناس کیا ہے ۔ کولیبز سیبکون کا ایک کمرشل پروجیکٹ ہے ، دو جڑواں بھائیوں عمر اور علی شاہ نے اس کی بنیاد رکھی ۔ ان کے شراکت داروں میگنس واہلسٹورم جو سویڈن کی ای کامرس www۔bangerhead۔se کے بانی ہیں، فنانس ایگزیکٹو احمد شاہ ، عمر جیلانی (حپا سٹوڈیوز) کی تخلیق کاری اور ندا میاں کی ڈیزائن کی جدت نے اس کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ کولیبز کا مقصد ہے کہ پاکستان میں کام کرنے کے انداز کو مستقبل میں تبدیل کیا جائے ۔ کولیبز کے بانی اور CEOعمر شاہ نے کہا ’’ہمارے لیے یہ بہت اہم تھا کہ ایک ایسا کمرہ بنائیں جس میں ایک نئے مقصد کے ساتھ 1950ء والے جذبے سے کام کریں ہمارے عزم اور ہمارے دفتر کے وجود سے کاروباری حضرات کو کامیاب ترقی اور کام کرنے کی جگہ میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی جس سے پاکستان میں شراکت داری پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو گا‘‘۔کولیبز کمیونٹی اور نیٹ ورک کے ذریعے ایک ہی ذہن رکھنے والے افراد پاکستان میں کاروبار کے نقشہ کو بدل کر رکھ دیں گے ۔ لاہور میں اپنی کامیابی کے بعد کولیبز کی ان سائٹس کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔