لاہور،کراچی (کلچرل رپورٹر) کومل رضوی کے گزشتہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والے اوریجنل گانے ’’او ہیلو جی‘‘ اور اشتراک سے بنایا جانے والا گانا ’’دیساں دا راجا‘‘ نے گانوں کے بین الاقوامی مقابلے میں ورلڈ میوزک کیٹیگری میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔اس مقابلے میں 140ممالک سے 19,000گانوں کا اندراج کرایا گیا تھا جس میں کومل رضوی کے گانے کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دے کر انہیں فاتح چن لیا گیا۔ کومل رضوی نے کہا کہ اس ایوارڈ کا حصول میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ۔بین الاقوامی سطح پر میری محنت اور خدمات کو تسلیم کیا جانا یقینا میرے لئے باعث مسرت اور افتخار ہے ۔میں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرتی ہوں جو اس بات کا مظہر ہے کہ میوزک سے مجھے عشق ہے اوریہ میری رگوں میں دوڑتا ہے ۔