کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی فردوس میں الجھ گئے ،کہتے ہیں کہ ایک فردوس مرکز اورایک فردوس سندھ میں ہیں،پریس کانفرنس کے دوران سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی سے متعلق سوال پوچھے جانے پرصوبائی وزیربلدیات الجھ گئے کہ کون فردوس،فردوس صاحبہ یا فردوس صاحب؟ جس پرصحافیوں نے قہقہہ بلند کیا۔