جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ فاتح انگلینڈ کیخلاف آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی سیریز کیلئے کونٹین ڈی کاک کو نیا کپتان بنا دیا ہے ۔ستائیس سالہ کونٹین ڈی کاک اس سیریز میں فاف ڈوپلیسی کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جو کافی عرصہ سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈوپلیسی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہونگے ۔