لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم نے ملاقات کی، ملاقات میں چودھری سالک حسین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی نے کہا کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا، صحت یابی تک خیال رکھا جائے ۔بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع، تنظیم سازی جلد مکمل اور کارکنوں کو متحرک کریں۔سینی ٹائزرز، ماسک، راشن اور امدادی رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جاتی رہے گی۔