مکرمی!کورونا وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر عوام کی جان کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرز ، طبی عملہ اور محکمہ پولیس جو قومی خدمات سر انجام دے رہا ہے قوم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے کورونا وبا سے متعدد ڈاکٹرز ، نرسز اور محکمہ پولیس کے افسران و جوان شہید ہو چکے ہیں لاہور میں ڈی ایس پی سول لائنز عامر ڈوگر کرونا مرض سے شہید ہو گئے ۔ اسی طرح انسپکٹر جاوید،پولیس جوان شمس، رمضان ، عالم کورونا مرض سے شہد ہو چکے ہیں سینکڑوں پولیس اہلکار کرونا مرض میں مبتلا ہیں ہمارے ہر دلعزیز ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت صاحب کو اللہ تعالیٰ نے کرونا مرض سے شفا دی ہے ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محکمہ پولیس کے فخر ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کو اللہ تعالیٰ کورونا مرض سے جلد صحت یاب کرے اور تمام پولیس اافسران و ملازمین کو صحت کاملہ عطا کرے موجودہ حالات میں پولیس ملک میں امن و امان کی صورتحال جرائم کے خلاف کرائم فائٹر کے طور پر کرونا وبا کے خلاف بھی ایس او پی پر عملدر آمد کے لیے ہمہ تن فرائض سر انجام دے رہی ہے ہمیں ان کی خدمات اور قربانیوں کی بحیثیت قوم قدر کرنی چاہیے ۔ (فرحان شوکت ہنجرا)