لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایڈہاک بنیادوں پر نہیں چلایا جا سکتا اور 2012 کے پی ایم ڈی سی ریگولیشنز ایک ناقص قانون سازی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں ڈ اکٹر اظہار احمد چودھری صدر پی ایم اے پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر اجمل نقوی صدر پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر شاہد ملک،ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم ،ڈاکٹرواجد علی ،ڈاکٹر محمد صادق، ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر ظلحہ شیروانی، ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر اسماء یاسین اورڈاکٹر ارم شہزادی نے شرکت کی۔اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی مستقبل کی قانون سازی میں ڈاکٹر برادری کو شامل کیا جائے ۔