لاہور( کامرس ڈیسک ) کوکا۔کولا سسٹم نے ماحولیات کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے اشتراک سے درختوں کی شجرکاری کی مہم کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور میں کوکا،کولا باٹلنگ پلانٹ میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ ماحولیات میں خرابی کا سنگین مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔