مکرمی! میں اپنے اس خط کے ذریعہ حکام کی توجہ ایک بہت اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں جو کے سنگین صورت اختیار کرچکا ہے اس وقت جہاں ملک کے مختلف حصوں میں جزوی لوک ڈاؤن ہے وہیں آوارہ کتوں کو افزائش نسل کا بہترین موقع ہے اور اگر اس افزائش نسل کو نہ روکا گیا تو یہ بہت خطرناک بحران کی صورت اختیار کرسکتا ہے جس کے ہم بالکل بھی متحمل نہیں ہوسکتے ۔کورونا کے باعث معیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے جو کے کسی صورت قومی مفاد میں نہیں ہے اور ہم مزید ایسے کسی بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے جو ہماری معیشت کو نقصان پہنچائے لہٰذا میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری سدِباب کیا جائے اور حکومت اس کام کے لیے فنڈز جاری کرے اور یوسی کی سطح پر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ اس کام کو عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ ہم اس سے محفوظ ہوسکے اور ملک بھی ترقی کرے۔ ( سیدہ حدیقہ‘ کراچی)